Home تازہ ترین آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی،محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی،محمد اورنگزیب

Share
Share

کراچی :وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔پرائیویٹ سیکٹر اداروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا، پاکستان میں بنے پراڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔

کراچی میں اوور سیز چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کم ہوتی جارہی ہے، مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے، مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ اہم کائیبور ریٹ ہے، پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے، 6 برس میں 6 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے، 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپ سیل کیے ہیں، حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں، سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اداروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا، پاکستان میں بنے پراڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...