Home تازہ ترین پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران 200 مسنگ پرسنز کی فہرست تیار کر لی،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران 200 مسنگ پرسنز کی فہرست تیار کر لی،بیرسٹر گوہر

Share
Share

راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیار ہے، یہ رپورٹ عمران خان کو دیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران 200 مسنگ پرسنز کی فہرست تیار کر لی ہے ، جس پر پی ٹی آئی اپنا کام کر رہی ہے۔ یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا۔ تحریک انصاف اس معاہدے پر آج بھی قائم ہے۔ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔ مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہییں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصل واوڈا اکثر ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ میں ان کے کسی بیان کا جواب نہیں دیتا۔ سب کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ڈی چوک احتجاج میں زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جھوٹ زیادہ پھیلایا گیا، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ وہ انہوں نے مختلف انداز میں کہا، پہلے 8 تھے، پھر 12 ہو گئے۔

احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد پر علیمہ خان سے اختلاف کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کو سامنے رکھتے ہوئے ذمے دارانہ بیان دیتا ہوں اور اس میں کور کمیٹی اور دیگر قیادت کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد بیان دیتا ہوں۔

Share
Related Articles

پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ...

یوٹیوب کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے ایک اور نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا: ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر...

پاکستان، افغانستان میں باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو کےلیے...

خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کیخلاف بول پڑے

لاہور:سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم...