Home تازہ ترین انسان ہو یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،عمر ایوب

انسان ہو یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،عمر ایوب

Share
Share

پشاور :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء ہے انسان ہو یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا، میں اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں، کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء ہے، ریاستی دہشت گردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں نقدی غائب ہے، آئی جی اسلام آباد کے خلاف ہری پور تھانے میں درخواست دی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی کے پی اور چیف سیکریٹری کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...