Home تازہ ترین توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی، بشریٰ بی بی کے وارنٹ معطل

توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی، بشریٰ بی بی کے وارنٹ معطل

Share
Share

راولپنڈی:احتساب عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہیں کی جبکہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملزمان نے 342 کے سوالنامے کے جواب داخل کرادیے۔

اڈیالہ جیل میں خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ نے بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی جس میں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیے۔

ملزمان کی استدعا پر ایف ائی اے دریافت کی رپورٹ کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

اُدھر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملزمان نے عدالت میں 342کے سوالناموں کے جواب داخل کرا دیے۔ جس کے بعد سماعت کو 12 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی تھی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...