Home تازہ ترین صہیونی فورسز کی غزہ پر بدستوربربریت جاری ،مزید 20فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کی غزہ پر بدستوربربریت جاری ،مزید 20فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: غزہ کے مسلمانوں پر قیامت خیز اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے، اسرائیلی فورسز کی گولہ باری، ڈرون حملے اور فائرنگ جاری رہی۔
اسرائیل کے نصیرات کیمپ پر فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ساحلی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے، شمال میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے میں متعدد شہادتوں کا خدشہ ہے۔
شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 758 ہوگئی، 1 لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہو چکے ہیں،اسرائیلی فورسز کا جبالیہ اور بیت لاہیہ سمیت شمالی غزہ کے علاقوں کا سخت محاصرہ جاری رہا، دیر البلاح میں اسرائیلی بحریہ نے چھ فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...