Home تازہ ترین قومی ٹیم رواں سال سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی

قومی ٹیم رواں سال سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی

Share
Share

پاکستان کرکٹ ٹیم سال 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ شکست کھانے والی ٹیم بن گئی۔

ایک جائزے کے مطابق سال 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم 17 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں ناکامی سے دوچار ہوئی، دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کرکٹ ٹیم رہی جس نے 15 میچ میں شکست کا سامنا کیا جبکہ عمان کی ٹیم 13، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نمیبیا اور نیپال کی ٹیمیں 12 ،12 مرتبہ شکست سے دوچار ہوئیں۔

اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان نے سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 27 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے محض 9 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فتح نصیب ہوئی،17 میچز میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس میں امریکہ کے خلاف عالمی کپ میں ٹائی ہو جانے والا میچ بھی شامل ہے۔

قومی ٹیم کو سپر اوور میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کے ایک ٹی20 انٹرنیشنل کا نتیجہ سامنے نہیں آ سکا تھا، بارش کی وجہ سے پاکستان کے 2 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کا ٹاس ہی نہیں ہوسکا تھا اس لیے وہ ریکارڈ کا حصہ نہیں بنے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی20 عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 7واں نمبر ہے، بھارت پہلی پوزیشن پر فائز ہے جبکہ آسٹریلیا دوسری، انگلینڈ تیسری، ویسٹ انڈیز چوتھی، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقا چھٹی، سری لنکا 8ویں، بنگلادیش 9ویں اور افغانستان 01ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...