Home تازہ ترین ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ ملائشیا میں سج گیا، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ ملائشیا میں سج گیا، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

Share
Share

کوالالمپور:ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں سج گیا ہے، جہاں پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف آج میدان میں اترے گی۔

یہ میچ بائیو ماس کرکٹ اوول میں کھیلا جائے گا، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کریں گی، جنہوں نے ٹیم کی بھرپور تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ضوفشاں ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے جیت کے لیے سخت محنت کی ہے اور ہم بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں جان لگا دی ہے، اور اب میدان میں اپنی محنت کا میٹھا پھل حاصل کرنے کی تیار ہیں۔

ضوفشاں ایاز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی طرف سے میچ میں بھرپور کارکردگی کی اُمید ہے، اور ٹیم کا عزم ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑیں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...