Home تازہ ترین اسرائیل کے ساتھ کشیدگی، ایران نے پراسرار طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

اسرائیل کے ساتھ کشیدگی، ایران نے پراسرار طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

Share
Share

تہران:اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران ایران نے اپنا پراسرار طیارہ بردار بحری جہاز شاہد باقری سمندر میں اتار دیا جس کی سیٹلائٹ تصاویر نے اسرائیل پر خوف طاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بحری جہاز خلیج فارس میں ایرانی بحری بندرگاہ عباس کے ساحل پر دیکھا گیا۔ یہ جہاز 24 سال قبل کنٹینر جہاز ہوا کرتا تھا لیکن اب اسے ڈرون کے لیے بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے ڈرون لے جانے کے لیے تین خصوصی بحری جہاز تیار کیے ہیں۔ ان تینوں کے نام شاہد باقری، شاہد روداکی اور شاہد مہدوی ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر میں تینوں بحری جہاز خلیج فارس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ایران کے نئے ڈرونز اپنی بحریہ کو کشیدگی کے دوران میدان کے قریب لانے کی اجازت دیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...