Home تازہ ترین کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا،ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،بیرسٹرسیف

کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا،ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،بیرسٹرسیف

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 26 نومبرکو شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج شہدائے ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی، مرکزی دعائیہ تقریب باغِ ناران، حیات آباد، پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج شہداء کے خون کا حساب لینے کے عزم بھی کیا جائے گا، شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، معصوم کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا، نہتے کارکنوں کا خون ملک میں آئین و قانون کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...