Home تازہ ترین طلاق کا جشن،بھارتی مہندی آرٹسٹ نے ’طلاق مہندی‘ کے نام سے انوکھاڈیزائن متعارف کروادیا

طلاق کا جشن،بھارتی مہندی آرٹسٹ نے ’طلاق مہندی‘ کے نام سے انوکھاڈیزائن متعارف کروادیا

Share
Share

ممبئی:طلاق کا لفظ سنتے ہی ذہن میں یہی تصور آتا ہے کہ جوڑا کسی ناخوشگوار اور تلخ تجربات کے سبب الگ ہوا ہے۔

آج کل شادی شدہ زندگی کے تلخ تجربات سے نجات حاصل کرنے والی خواتین میں طلاق کا جشن منانا ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر خواتین کو طلاق کے بعد کبھی ڈانس تو کبھی پارٹی کرتے دیکھا گیا ہے لیکن اب بھارتی مہندی آرٹسٹ اروشی وورا شرما نے اس ٹریند کو ایک قدم آگے بڑھا دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی مہندی آرٹسٹ نے منفرد ڈیزائن کی مہندی کی ویڈیو شیئر کی ہے جو خاص طلاق کے بعد کے لیے مختص کی گئی ہے۔

بھارتی مہندی آرٹسٹ نے ’طلاق مہندی‘ کے نام سے اس انوکھے ڈیزائن کو متعارف کروایا ہے۔

ویڈیو میں روایتی ڈیزائن کی جگہ مہندی کے پیچیدہ ڈیزائن دکھائے گئے ہیں جن میں مذکورہ خاتون کی اذیت ناک ازدواجی زندگی کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ مہندی آرٹسٹ نے ایک طلاق یافتہ خاتون کے ہاتھوں پر ان کی شادی شدہ زندگی میں درپیش اُن تمام تکالیف جس میں خاتون کے سسرال والوں کی جانب سے نوکروں جیسا برتاؤ، اپنے شوہر کی طرف سے تعاون کی کمی، مسلسل بحث و تکرار اور تنہائی کا شکار ہونے جیسے اُن تمام عوامل کو بیان کرنے کے لیے مہندی کا استعمال کیا جو طلاق کا سبب بنیں۔

اس منفرد ڈیزائن میں ’بالآخر طلاق‘ بھی لکھا گیا ہے جس سے بظاہر یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ بالآخر مذکورہ خاتون کو ایک تکلیف دہ تعلق سے چھٹکارا مل گیا۔

Share
Related Articles

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست،پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف...

علی امین گنڈاپور کو اثاثوں سے متعلق نوٹس، درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا...

اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد:سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے فوجی...

حکومت کا فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کےلیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز...