Home تازہ ترین ویمنز ایشیا کپ انڈر 19، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شسکت دے دی

ویمنز ایشیا کپ انڈر 19، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شسکت دے دی

Share
Share

کولمبو:انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شسکت دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کومل خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں، انہوں نے 32 گیندوں کا سامنا، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔

بھارت کی جانب سے سونم یادو نے 4 اوورز میں صرف 6 رنز دے کر 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے جواب میں بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

بائیں ہاتھ کی بلے باز جی کامینی نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ پیر کو نیپال سے ہوگا، یہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

اسلام آباد:خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین...

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...