Home sticky post 3 حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات،سپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری کیلئے تیار

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات،سپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری کیلئے تیار

Share
Share

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری کیلئے تیار ہوگئے، سردار ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے دروازے کھول دیئے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونیوالی بحث خوش آئند تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے اسمبلی کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ایشو پر پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت کو مذاکرات کا پیغام بھیجے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی، بات چیت کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی بندوق تان رکھی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کے شیر افضل مروت نے بھی سیاسی قائدین کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جب تک سیاسی قوتیں ایک ہو کر نہیں بیٹھیں گی، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے جس سے رابطے ہونے ہیں ہو جائیں گے، بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...