Home sticky post لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Share
Share

راولپنڈی: لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے شہید لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں محفوظ آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران لانس نائیک محمد محفوظ 10 پنجاب رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھے۔
انہوں نے بڑی شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے 18 دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کیا، انہیں بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یوم شہادت غیر معمولی جرات اور غیر متزلزل حب الوطنی کی علامت کے طور پر مناتے ہیں، واہگہ بارڈر پر 1971ء کی جنگ کے دوران بہادری اور بے لوث قربانی مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ دشمن کی پوزیشنوں پر ان کا بے خوف حملہ غیر معمولی بہادری اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...