Home sticky post 2 اسد قیصر پر اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تعداد 17 ہوگئی

اسد قیصر پر اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تعداد 17 ہوگئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر پر اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تعداد 17 ہوگئی۔
عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے اسد قیصر پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی فائنل کال سے پہلے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر پر اسلام آباد کی حدود میں کل 9 مقدمات درج تھے، 24 نومبر کے احتجاج پر اسد قیصر کے خلاف مزید 8 مقدمات درج کیے گئے۔
اسد قیصر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اسد قیصرکی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔
عدالت نے وقت کی کمی کے باعث کیس لفٹ اوور کر دیا، عدالتی حکم پر پولیس نے اسد قیصر کے خلاف درج 17 مقدمات کی تفصیلات جمع کروادیں۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...