Home sticky post 4 سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر شازیہ مری کی حکومت پر کڑی تنقید

سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر شازیہ مری کی حکومت پر کڑی تنقید

Share
Share

اسلام آباد:سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر اہم اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا، وزارت بدحالی کا شکار ہے، یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں؟
شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ مجھے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پرہنسی آ رہی تھی، انٹر نیٹ ہے نہیں اور یہ بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں۔
پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا؟ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا، اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...