Home sticky post 4 تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

Share
Share

تیونسیا:تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈوبنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ تیونس کے ساحلی شہر صفاقس کے قریب پیش آیا۔ کشتی میں سوار متعدد تارکین وطن لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈوبنے والے 5 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈوبنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا۔ تارکین وطن تیونس سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ کشتی حادثے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیونس کے ذریعے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ تیونس کے قریب ایک ہفتے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Share
Related Articles

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان: قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...