Home sticky post 5 بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

Share
Share

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو اے ٹی سی کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی قوانین کے تحت انفرادی طور پر اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا۔

جسمانی ریمانڈ میں ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کرنے کا ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق قانون کے مطابق اس معاملے کو کابینہ کے سامنے پیش کیا جاتا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی قوانین کے تحت انفرادی طور پر اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا، اے ٹی اے کے تحت جرائم انتہائی خطرناک ہوتے ہیں مگر آئین ملزمان کے بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے، جسمانی ریمانڈ میں ملزمان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی اے قانون میں کئی ترامیم ہو چکی ہیں مگر جسمانی ریمانڈ کی سیکشن 21 ای میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ٹرائل کے دوران عدالت میں ملزم کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکتا، عدالت 15 جولائی 2024ء کا بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے، ان کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...