Home sticky post 3 بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل تمام 7 ارکان کو اڈیالہ جیل بلالیا

بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل تمام 7 ارکان کو اڈیالہ جیل بلالیا

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل تمام 7 ارکان کو اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامد خان، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، علامہ راجا ناصر عباس اور حامد رضا خان شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ درخواست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے دی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں آج سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی اور فیملی ممبران کی ملاقات متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو مطالبات پورے کرنے کے لیے اتوار تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد پھر سول نافرمانی تحریک کا اعلان کروں گا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے بتایا تھا کہ عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری جبکہ بے گناہ کارکنان کی فوری گرفتاری کے مطالبات دہرائے ہیں۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...