Home sticky post 4 لڑکوں کی مائیں چاہتی ہیں کہ بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، آمنہ ملک

لڑکوں کی مائیں چاہتی ہیں کہ بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، آمنہ ملک

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے کہاہے کہ موجودہ دور میں لڑکے اور لڑکیاں اپنے شریکِ حیات میں مکمل پرفیکشن کی تلاش کرتے ہیں لڑکوں کی مائیں چاہتی ہیں کہ بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، مگر کسی ایک انسان میں یہ تمام خصوصیات نہیں ہو سکتیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں شادی کے لیے رشتے تلاش کرنے کے دوران درپیش مسائل اور معاشرتی توقعات کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیوں کو شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی اور سہولیات دی جائیں تو انہیں شادی کے بعد دوسرے گھر میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ آمنہ ملک نے یہ بھی کہا کہ آج کل لڑکیاں دیر سے شادیاں کر رہی ہیں اور لڑکے اور لڑکی دونوں ہی اپنی تسلی کے لیے شادی سے پہلے آپس میں بات چیت کو ضروری سمجھتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں لڑکے اور لڑکیاں اپنے شریکِ حیات میں مکمل پرفیکشن کی تلاش کرتے ہیں، جو کہ غیر حقیقت پسندانہ خواہش ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زندگی میں انسان کو ہر چیز نہیں مل سکتی۔
آمنہ ملک نے لڑکوں کی ماوٴں کی غیر ضروری فرمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، مگر کسی ایک انسان میں یہ تمام خصوصیات نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر لڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو کیا اسے چھوڑ دیا جائے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی مائیں جب ایسی لڑکیوں کے رشتے کے لیے جاتی ہیں جو بیرونِ ملک سے تعلیم یافتہ ہوں، تو غیر مناسب سوالات کرتی ہیں، جیسے کہ کیا بیرونِ ملک تعلیم کے دوران آپ کا کسی لڑکے سے تعلق رہا ہے؟
آمنہ ملک کے اس پوڈکاسٹ انٹرویو کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ بالکل درست ہیں مگر لڑکیوں کی آزادی سے متعلق بات سے وہ متفق نہیں کیونکہ ہر ماں باپ اپنی بچوں کو بہتر زندگی کیلئے دنیا کی ہر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...