Home sticky post 4 لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ،عمرایوب

لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ،عمرایوب

Share
Share

پشاور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مذکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...