Home sticky post 2 ایلون مسک کا جرمن چانسلرسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ایلون مسک کا جرمن چانسلرسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Share
Share

کیلی فورنیا:ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص کی جانب سے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے کے بعد ایلون مسک نے جرمن چانسلر اولاف شولز پر شدید ننقید کی ہے اور ان کے لیے بہت ہی سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔

ایلون مسک کے نے اس حملے پر جرمن چانسلر اولاف شولز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جرمن چانسلر کے لیے لکھا ہے کہ اولاف شولز کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے، نااہل احمق۔

یادرہے کہ جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...