Home sticky post 4 اخراجات بل منظور، امریکا میں آدھی رات کو ہونے والے شٹ ڈاوٴن کا خطرہ ٹل گیا

اخراجات بل منظور، امریکا میں آدھی رات کو ہونے والے شٹ ڈاوٴن کا خطرہ ٹل گیا

Share
Share

نیویارک:دو بار ناکامی کے بعد امریکی ایوان نمائندگان نے تیسری ووٹنگ میں اخراجات کا بل منظور کرلیا۔بل حتمی منظوری کے لیے سینیٹ بھیجا جائیگا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کے پیش کردہ اخراجات کے بل کے حق میں 366 اور مخالفت میں 34 اراکان نے ووٹ دیا۔ بل کی منظوری سے امریکا میں آدھی رات کو ہونے والے شٹ ڈاوٴن کا خطرہ ٹل گیا۔ بل مسترد ہونے کی صورت میں امریکا کے تمام سرکاری ادارے آدھی رات سے اخراجات کے لیے فنڈز نہ ہونے کے باعث بند کردئیے جاتے۔
بل کے تحت حکومت کو مارچ 2025 تک ڈیزاسٹر فنڈ کی مد میں 100 بلین ڈالرز اور کسانوں کے لیے 10 بلین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ بل حتمی منظوری کے لیے سینیٹ بھیجا جائیگا۔
ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکنز بل پر ووٹنگ سے قبل ڈیموکریٹس اورری پبلکنز دونوں نے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر کانگریس نے حکومت کو شٹ ڈاؤن کی اجازت دی تو یہ غلطی ہوگی۔ قبل ازیں امریکی کانگریس کے اعلیٰ ترین ڈیموکریٹک اور ری پبلکن اراکین ایک عبوری بجٹ پیکیج پر کام کر رہے تھے تاکہ وفاقی اداروں کو اگلے سال 14 مارچ تک کام کرنے کے لیے فنڈز دستیاب رہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...