Home sticky post 6 ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

Share
Share

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے تاریخ بھی سامنے آ گئی۔
پارٹی کے بہادر آباد مرکز پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 24 دسمبر کو گورنر ہاوٴس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ دن مہاجر ثقافت اور بانیان پاکستان کی تہذیب و ورثے کو اجاگر کرنے کا موقع ہوگا۔ گورنر ہاوٴس کراچی ایک گلدستہ ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ اپنے کلچر کا جشن مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کلچر پاکستان کا قومی اثاثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم لسانی بنیاد پر لگایا گیا تھا۔پاکستان بننے سے پہلے ہمارے اجداد پاکستانی تھے ہم بھی پاکستانی ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ پرامن صوبہ ہے،یہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی دھرتی ہے۔ کراچی پاکستان کی تمام ثقافتوں کا مسکن ہے اور مہاجر کلچر ڈے مہاجروں کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کے ساتھ قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر ثقافت دراصل بانیان پاکستان کی ثقافت ہے اور کرتا پاجاما اس ثقافت کا نمائندہ لباس ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کے مہاجر کلچر ڈے منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مثبت پیغام دینے کے ساتھ قومی ہم آہنگی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 24 دسمبر کو گورنر ہاوٴس میں منعقدہ مہاجر کلچر ڈے کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور اس قومی دن کو کامیاب بنائیں۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...