Home sticky post 4 پاک افغان سرحد پرخوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ،4خوارج ہلاک،سپاہی شہید

پاک افغان سرحد پرخوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ،4خوارج ہلاک،سپاہی شہید

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 19 اور 20 دسمبر کی رات خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکورٹی فورسز نے موٴثر طریقے سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا، موثر کارروائی کے نتیجے میں چار خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کا ایک بہادر سپوت 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...