Home sticky post 4 غزہ میں اسرائیلی بمباری جنگ نہیں ظلم ہے، پوپ فرانسس

غزہ میں اسرائیلی بمباری جنگ نہیں ظلم ہے، پوپ فرانسس

Share
Share

ویٹیکن:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کو جنگ نہیں ظلم قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جمعے کو ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ بچوں پر بمباری کی گئی، یہ ظلم ہے، یہ جنگ نہیں ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے پوپ فرانسس کے اس بیان کو نشانے پر رکھ لیا اور ان پر دہرے معیار کا الزام عائد کردیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بیان مایوس کُن ہے کیونکہ اس کا سچ سے تعلق نہیں، وہ اسرائیلی جنگ سے واقف نہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے غزہ میں اپنی جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پوپ فرانسس نے ان سب کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...