Home sticky post 5 مذکرات خوش آئند،سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، فواد چوہدری

مذکرات خوش آئند،سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، فواد چوہدری

Share
Share

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آجائے تو خوش آئندہ ہو گا۔سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے۔

فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صبح اْٹھ کر دیکھتے ہیں کونسے شہر میں پیشی پر جانا ہے، مقدمات میں چار بوریاں یوریا کھاد چوری بھی شامل ہے، نو مئی کیسز میں تو پورا پاکستان شامل ہے، جہاں جہاں تھانے اور تفتیشی غریب تھے وہاں مقدمات بنائے گئے ان کو اربوں پتی کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ چھاپے مارے گئے ہیں، کروڑوں لوگوں کو تو براہ راست متاثر کر دیا ہے، تلخیاں زیادہ ہیں ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اس لڑائی میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، ہمیں نقصان ہوا ہے ہم نے فسطائیت سہی ہے تشدد سہا ہے۔
فواد چوچوہدری کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی ابتداء ہوئی ہے خوش آئند ہے، سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، ہمیں ٹھڈے مکے مار کر نکال دینگے تو ہماری جگہ عام لوگ لے لیں گے، آج کے مذاکرات سے ٹمپریچر نیچے آتا ہے تو خوش آئند ہے، عمران خان اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...