Home sticky post 4 اے ٹی سی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اے ٹی سی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماتحت ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز دینے کا اختیار انہی کے پاس ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست گزار سی سی ٹی وی فوٹیجز کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان: قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...