Home sticky post 4 الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم

Share
Share

پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن نے وقت مانگا تھا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ معاملے پر الیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، سینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز بھی کی ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو ہم دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ زیادہ وقت دیں، ہو سکتا ہے کہ سپریم کورٹ بھی کوئی فیصلہ کرے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے نہ کرانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس وقار احمد نے کہا پہلے آپ نہیں کروانا چاہ رہے تھے، اب الیکشن کمیشن کروانا چاہ رہا۔وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ ہمیں مزید وقت دیا جائے، کوشش کریں گے کہ معاملے کو حل کریں۔

بعدازا ں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...