Home sticky post 3 قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

Share
Share

قازقستان: قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔
قازقستان حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا رخ چیچنیا سے اقتاوٴ کی جانب موڑ دیا گیا تھا، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر چکر بھی لگائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے 22 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...