Home نیوز پاکستان وفاقی کابینہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں ترامیم کی منظوری

وفاقی کابینہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں ترامیم کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی کوآرڈی نیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے معزز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر صوبۂ خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...