Home sticky post 4 نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا،خواجہ آصف

نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاوٴ کے خلاف پاکستان کے پْرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔

Share
Related Articles

پیدائش کے 2 ماہ بعد حبا بخاری اور آریز کابیٹی کی آمد کا اعلان،نام بھی بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور...

وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر...

مریم نواز کا سرخ جوڑا، کتنا مہنگا ہے جو ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور:سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے...

سال2024، کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت 925 دہشت گرد جہنم واصل

اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز نے رواں برس کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت...