Home sticky post 6 مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

Share
Share

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں بہترین چیز کے سوا کچھ نہیں پسند کرتے حتیٰ کہ دودھ بھی ۔

امبانی خاندان ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاص طور پر پالی جانے والی ڈچ گائے کی نسل کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امبانی پونے میں 35 ایکڑ پر محیط ڈیری فارم بھاگیلکشمی ڈیری میں پالی جانے والی ہولسٹین فریزیئن گایوں کا دودھ پیتے ہیں جہاں 3000 سے زیادہ گائیں پالی جاتی ہیں اور دوہی جاتی ہیں۔

اعلیٰ نسل کی ہولسٹین فریزئین گایوں کو پینے کے لیے باقاعدہ RO پلانٹ کا پانی دیا جاتا ہے اور خصوصی طور پر درآمد شدہ ربڑ کَوَر کے گدوں پر انہیں آرام کروایا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق، نتیجے کے طور پر ہولسٹین فریزین گائے انتہائی غذائیت سے بھرپور دودھ پیدا کرتی ہے جو A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹین دونوں سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے صحت مندی کے لیے ایک مقبول انتخاب بناتی ہے۔

اس ڈچ گائے کی نسل کا دودھ میکرو نیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی صحت میں مدد کرتا ہے۔

Share
Related Articles

سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی،صدر جوبائیڈن

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر جمی...

وزیراعظم کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور...

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈٰیل نہیں کروں گا، علیمہ خان

راولپنڈی :بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا...

توشہ خانہ 2، بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم ملنے والے 100 سے زائد تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

اسلام آباد:توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں...