Home sticky post 6 بالی ووڈ اداکارہ نے جان بوجھ کر بوس و کنار کا سین 37 بار ری ٹیک کروایا

بالی ووڈ اداکارہ نے جان بوجھ کر بوس و کنار کا سین 37 بار ری ٹیک کروایا

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا الزام عائد کیا ہے کہ ساتھی اداکارہ نے ان کے ساتھ بوس و کنار کے سین جان بوجھ کر غلطیاں کیں تاکہ سین ری ٹیک کیا جائے۔
کارتک آریان کا شمار اب بالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں ہونے لگا ہے جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہونے کے ساتھ ساتھ فلم سازوں کا بھی ’ ہاٹ فیورٹ‘ ہے، مگر اس کے کیریئر کی ابتدا عام سے انداز میں ہوئی تھی۔
انہی ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے ہندی فلموں کے اسٹار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ نے ان کے ساتھ بوس و کنار کا سین شوٹ کرانے کے لئے37 بار ری ٹیک کروایا، تب کہیں جاکر سین فائنل ہوا۔
کارتک آریان کے مطابق یہ سبھاش گھئی کی فلم ”کانچی“ تھی جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رشی کپور اور متھن چکرورتی جیسے سینئراداکار بھی شامل تھے۔ اس رومانوی فلم میں کارتک آریان کے مقابل مرکزی اداکارہ مشٹی چکرورتی کے ساتھ بوس و کنار کا ایک سین تھا۔
کارتک آریان نے انکشاف کیا یہ سین 37 مرتبہ ری ٹیک کروانے کے بعد ’اوکے‘ ہوا تھا۔ بالی ووڈ اسٹار نے دعویٰ کیا کہ مشٹی چکرورتی اس سین کے شوٹ کے دوران جان بوجھ کر غلطیاں کررہی تھیں، تاکہ سین ری شوٹ ہو۔ یوں تین درجن ری ٹیک کے بعد بوس و کنار کا یہ سین اوکے ہوسکا۔

Share
Related Articles

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست،پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف...

علی امین گنڈاپور کو اثاثوں سے متعلق نوٹس، درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا...

اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد:سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے فوجی...

حکومت کا فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کےلیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز...