Home sticky post 4 عطا تارڑ ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہیں،بیرسٹر سیف

عطا تارڑ ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہیں،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عطا تارڑ نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہیں، کل خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کر کے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔
ان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے وفاق کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا ہے، خیبرپختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں، خیبرپختونخوا کا کل قرضہ 725 ارب روپے ہے جبکہ وفاق ہر مہینے اتنا ہی قرض لیتی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہباز شریف کے صرف دو سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا، خیبرپختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دور حکومت میں روپے کی قدر کم اور فارن کرنسی کی قدر بڑھی ہے، اس وجہ سے تقریباً ساڑھے 3 سو ارب روپے قرضہ بڑھا ہے ورنہ صوبے کا ٹوٹل قرضہ آج 400 ارب روپے ہوتا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گزشتہ نو مہینوں میں صحت کارڈ پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہو چکا ہے، یونیورسٹیوں کا چانسلر وزیر اعلیٰ کو اس لئے بنایا ہے کہ گورنر وائس چانسلرز کی تعیناتی میں روڑے اٹکا رہے تھے، گزشتہ نگراں حکومت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت کوشش کی مگر کچھ ہاتھ نہیں آیا تھا۔

Share
Related Articles

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست،پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف...

علی امین گنڈاپور کو اثاثوں سے متعلق نوٹس، درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا...

اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد:سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے فوجی...

حکومت کا فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کےلیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز...