Home sticky post 3 بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈٰیل نہیں کروں گا، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈٰیل نہیں کروں گا، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی :بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈٰیل نہیں کروں گا۔دو مطالبات ہیں 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے۔ میں ہر کیس لڑوں گا۔ جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔ جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردئیے گئے۔ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔ لال مسجد کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔ آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔ دو مطالبات ہیں 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بنی گالہ میں ہاوٴس اریسٹ پر نہیں جائیں گے۔ توشہ خانہ 2 کیس بھی توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔ القادر یونیورسٹی کیس میں 6 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کوسزا سنانی ہے۔ القادر کیس اور توشہ خانہ 2 اعلی عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔

Share
Related Articles

سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

سٹاک ہوم:سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے...

تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی، پولیس

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آل آؤٹ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں...

ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد:ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے...