Home sticky post صدر مملکت کی 6 بینکوں کو فراڈ متاثرین کو رقم واپس کرنےکی ہدایت

صدر مملکت کی 6 بینکوں کو فراڈ متاثرین کو رقم واپس کرنےکی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف زرداری کی جانب سے بینک فراڈ کے 31 متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کےلیے 6 بینکوں کو 2.4136 کروڑ روپے واپس کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف دائر 31 درخواستوں پر فیصلے کیے۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے متاثرین کے حق میں بینکنگ محتسب کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

اعلامیہ کے مطابق فیصلے عوام کو انصاف اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے صدر مملکت کے عزم کے عکاس ہیں۔ متاثرین کو نوسرباز افراد نے خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے دھوکہ دیا۔

اعلامیہ کے مطابق نوسرباز افراد نے دھوکہ دہی پر مبنی فون کالز کے ذریعےصارفین سے بینکنگ کی حساس تفصیلات حاصل کیں۔

اعلامیہ کے مطابق ذاتی بینکنگ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوالی گئیں۔ صارفین نے فراڈ سے ہتھیائی گئی رقم واپس لینے کے لیے بینکوں سے رجوع کیا لیکن ریلیف نہ دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق متاثرہ فریقوں نے ریلیف کے حصول کیلئے بینکنگ محتسب سے رجوع کیا۔

اعلامیہ کے مطابق بینکوں نے محتسب کے فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے صدر مملکت کو الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔

صدر مملکت کے مطابق بینکنگ محتسب شکایات کے فوری حل کےلیے اہم ادارہ ہے، بینکنگ محتسب طویل قانونی طریقہ کار کے بوجھ کے بغیر متاثرین کو بروقت انصاف فراہم کرتا ہے۔

صدر مملکت کے مطابق عوام بینکنگ تنازعات، فراڈ سے نمٹنے کے لیے بینکنگ محتسب کی خدمات سے استفادہ کریں۔

Share
Related Articles

سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

سٹاک ہوم:سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے...

تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی، پولیس

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آل آؤٹ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں...

ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد:ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے...