Home sticky post 2 ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں سال مجموعی تعداد 68 ہو گئی

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں سال مجموعی تعداد 68 ہو گئی

Share
Share

کراچی:ملک میں سال کے اختتام پر بھی پولیو کیس سامنے آگیا۔ کراچی سے نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کا 68 واں پولیو کیس ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق ڈی آئی خان سے رواں سال پولیو کا یہ 10واں کیس ہے۔ بلوچستان سے 24، خیبر پختونخوا سے پولیو کے 20 کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق سندھ سے پولیو کے 19 اور ایک، ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انھیں چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے خط لکھا ہے اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کی محنت تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا بل گیٹس فاؤنڈیشن اور تمام ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں، بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے شعبہ صحت میں اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

سٹاک ہوم:سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے...

تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی، پولیس

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آل آؤٹ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں...

ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد:ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے...