Home sticky post 3 قبائلی اضلاع میں آپریشن کی مخالفت پر کے پی حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر، کورکمانڈرکو بلانے کا عندیہ

قبائلی اضلاع میں آپریشن کی مخالفت پر کے پی حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر، کورکمانڈرکو بلانے کا عندیہ

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کی مخالفت کردی جبکہ اسپیکر اسمبلی نے امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ کیلیے کورکمانڈر کو بلانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کے دوران قبائلی اضلاع میں ممکنہ آپریشن کے خلاف حکومت اور اپوزیشن ایک پیکج پر آگئے۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کو نہیں مانیں گے جبکہ حکومتی ارکان نے واضح کیا کہ آپریشن کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ کریں گے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جو سوالات اٹھائے گئے وہ غور طلب ہیں، 2 دہائیوں سے خیبر پختونخوا میں آپریشن ہوئے، لوگوں کا انخلا بھی ہوا لوگوں کی آبادکاری بھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور منتخب نمائندوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔ اسپیکر نے امن و امان کی صورت حال پر آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کرلیا اور کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر، ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کور کمانڈر کو بھی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا۔

Share
Related Articles

سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

سٹاک ہوم:سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے...

تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی، پولیس

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آل آؤٹ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں...

ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد:ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے...