Home sticky post 3 پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے، سردار سلیم حیدر

پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے، سردار سلیم حیدر

Share
Share

اوکاڑہ:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی کو بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ دو تاریخ کو ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند سمجھتا ہوں، پیٹرول بم، سڑکوں پراحتجاج،لڑائی جھگڑے سے مسئلے حل نہیں ہوتے،تمام مسئلوں کا حل مذاکرات کی ٹیبل ہے اور مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

سردار سلیم حیدر خان نے حکومت خیبرپختونخوا پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کو ذرا پروا نہیں کہ وہ کرم ایجنسی کی طرف دیکھے، وزیراعلی سندھ نے کے پی حکومت کو یہ کہا کہ کرم ایجنسی آپ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات رکھتے ہیں اورکہتے ہیں کہ راستہ کھول دیتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خود راستہ بند کیا ہوا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے، صرف جو تحریری معاہدے ہیں ان پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت چل سکے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے۔

Share
Related Articles

سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

سٹاک ہوم:سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے...

تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی، پولیس

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آل آؤٹ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں...

ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد:ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے...