Home sticky post 3 ریکوڈک منصوبہ، کابینہ کی سعودی عرب کو 540ملین ڈالر میں 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق

ریکوڈک منصوبہ، کابینہ کی سعودی عرب کو 540ملین ڈالر میں 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کو 540ملین ڈالر میں 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کردی سعودی عرب پاکستان کو 540 ملین ڈالرز کی رقم دو قسطوں میں ادا کرے گا۔
پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 330 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی کے بعد 210 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی جائے گی۔
سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اضافی 150 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ مزید برآں، سعودی عرب نے چاغی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔
خیال رہے ریکوڈک منصوبے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس مشترکہ طور پر 50 فیصد شیئرز ہیں، جبکہ دیگر شیئرز بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...