Home sticky post 5 یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچنا شروع

یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچنا شروع

Share
Share

اسلام آباد:یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئیں۔
کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی باشندوں کی میتیں مرحلہ وار مختلف ایئر پورٹس پر پہنچائی جارہی ہیں۔ حاجی احمد کی میت پرواز نمبر کیو آر0626 سے گزشتہ روز سیالکوٹ پہنچ گئی، محمد عابد کی میت پرواز نمبر کیو آر0626 سے آج دوپہر 2 بجے سیالکوٹ ایئر پورٹ پہنچے گی۔
رحمان علی کی میت پرواز نمبر کیو آر0626 سے یکم جنوری 2025ء کو دوپہر 2 بجے سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچے گی، عرفان ارشد اور محمد عبداللہ کی میتیں 2 جنوری کو دن 1 بجکر 10 منٹ پر پرواز نمبر کیو آر0620 سے دوحہ سے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گی۔
جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں یونان کے ایتھنز ایئرپورٹ سے پہلے دوحہ اوروہاں سے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پرلائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کشتی حادثے میں 80 سے زائد افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 35 کے قریب پاکستانی تاحال لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ...

بانی تحریک انصاف سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا

راولپنڈی:بانی تحریک انصاف عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے...

سپریم کورٹ میں مجرمان کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم...