Home sticky post 6 یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں

یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں

Share
Share

گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والی پاکستانیوں کی نعشوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ3 نعشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 1 نعش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق نعشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارت خانہ نعشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش ا?یا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...