Home highlight ڈی چوک احتجاج ، گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ڈی چوک احتجاج ، گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوٹر راجہ نوید بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جج ابو الحسنات نے کہا کہ ضمانتیں لگی ہوئی ہیں، آپ یہ کریں ایک ہی وکیل بحث کر لے۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزمان میں افغان اور پاکستانی شہری شامل ہیں۔جس پر جج ابو الحسنات نے کہا کہ افغان شہریوں کی حد تک ان کے نام بتا دیں ان کو الگ کر دیتے ہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ سب افغان شہری قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہے ہیں، سب کاغذات بھی لگے ہوئے ہیں، قانونی طور پر رہنے والے افغان شہریوں نے پناہ کے لیے درخواست دے رکھی ہے اور وہ غلط سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے، افغان شہریوں کو کراچی کمپنی اور ترنول میں گھروں سے اٹھایا گیا ہے، ان کی تعداد 146 ہے۔

جج نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا ان سب پر برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں۔وکیلِ صفائی نے کہا کہ سب پر مشکوک برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں، کوئی ویڈیو اور کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں ہے۔
بعدازاں عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...

بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات مکافات عمل ہے،مریم نواز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...