Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو کروڑوں روپے فیس کون ادا کرتا ہے؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو کروڑوں روپے فیس کون ادا کرتا ہے؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے پر اخراجات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک دن جیل میں رہنے پر حکومت کے لاکھوں روپے کا خرچ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے وکلا کیسز لڑتے ہیں، وکلا کے کیسز لڑنے کی فیسیں ہوتی ہیں مگر کروڑوں روپے کی ان فیسوں کو میں جسٹیفائی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ڈونیشنز آتے ہیں یا پارٹی کے لوگ ڈونیشن دیتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے بتایا کہ وکلا کی فیس کی مد میں گزشتہ ایک ماہ میں 7 کروڑ روپے علی امین خان نے ادا کیے ہیں۔ پیسے آنے کا مطلب یہ نہیں کہ پیسوں پر ترس نہ کیا جائے۔ وکلا کی فیسوں کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی...

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے انوکھی حرکت کر ڈالی

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی انوکھی حرکت...

پاکستان کی ترقی کیلئے حمایت پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان...

لاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹس لئے

لاہور: لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے...