Home sticky post 6 تحریک انصاف کے 2 مطالبات مانے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے،شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف کے 2 مطالبات مانے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے،شوکت یوسفزئی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات مانے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے 2مطالبات فائنل کردیے ہیں۔ان مطالبات میں بے گناہ سیاسی کارکنوں کی رہائی اور 9مئی و 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تک حکومت ان دونوں مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ تحریک انصاف نے اپنا ایجنڈا فائنل کر دیا ہے، ان دو نکات کے ماننے بغیر مذاکرات میں پیش رفت کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی تحریک انصاف اس سے پیچھے ہٹے گی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک برقرار ہے۔ حکومتی کمیٹی کے رویے پر منحصر ہے کہ اگر انہوں نے ان 2نکات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا تو سول نافرمانی کی تحریک واپس لینے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے اپیل کی جا سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے ان 2نکات پر لچک نہ دکھائی اور اس پر عمل درآمد نہیں کرایا تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی اور پھر تحریک انصاف احتجاج کے لیے اپنا ردعمل بنائے گی۔ 30 جنوری تک حکومت کے پاس وقت ہے۔

Share
Related Articles

۔190 ملین پاوٴنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے،عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جارہا...