Home تازہ ترین دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں پاکستان کی سفیر مقرر

دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں پاکستان کی سفیر مقرر

Share
Share

اسلام آباد:دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
ادھرممتاز زہرہ بلوچ کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقررکیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے۔

اس سے قبل روس میں بطور سفیرپاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی...

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے انوکھی حرکت کر ڈالی

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی انوکھی حرکت...

پاکستان کی ترقی کیلئے حمایت پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان...

لاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹس لئے

لاہور: لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے...