Home #ٹرینڈ اسرائیلی فورسزکی غزہ پروحشیانہ بمباری، 2 دن میں مزید 150 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسزکی غزہ پروحشیانہ بمباری، 2 دن میں مزید 150 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ :اسرائیلی فورسزکا غزہ پر بربریت کاسلسلہ نہ تھم سکا۔2دن کے اندر مزید 150فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 2 دن میں 150 فلسطینی شہید ہو گئے۔
گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 73 فلسطینی شہید ہوئے تھے، خان یونس میں گاڑی پر بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی گھر پر بم باری سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے۔
غزہ پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کی۔
ادھر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتِ حال پر ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستانی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر فلسطینی سفیر نے اجلاس میں اسرائیلی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے رکھا۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں اسپتالوں، مریضوں اور فیسیلیٹیز کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...