Home sticky post 5 ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ،پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ،پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

Share
Share

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلب کرلیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے سات جنوری کو طلب کرلیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے، تاریخ پر تمام ملزمان حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ، عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے محسوس کرتی ہے کہ حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی، اس سے پچھلی تاریخ پر محمد خان بھٹی کی میڈیکل گراوٴنڈ پر حاضری معافی تھی، آج پرویز الہٰی کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست پیش ہوئی، پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا کہ عدالت محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ ،آصف محمود ،نعیم اقبال ،محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرتی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...