Home sticky post 6 رونالڈو کوگرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بیوی کہنا مہنگا پڑ گیا، تنقید کی زد میں آگئے

رونالڈو کوگرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بیوی کہنا مہنگا پڑ گیا، تنقید کی زد میں آگئے

Share
Share

دبئی:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی میں 2024 کے گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو “میری بیوی” کہہ کر مخاطب کیا تو تنازع کھڑا ہوگیا۔

دبئی میں منعقدہ گلوب ساکر کی تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2 ایوارڈز اپنے نام کیے جس میں بہترین مڈل ایسٹرن پلیئر اور ٹاپ گول اسکورر کے ایوارڈز شامل تھے۔

ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنے اہل خانہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافیز جیتنا بہت خوشی کی بات ہے، میرا سب سے بڑا بیٹا اور میری بیوی جارجینا (گرل فرینڈ) یہاں ہے! کھیل جاری رکھنے کیلئے وہ میرا سہارا ہیں، ایک ماہ کے بعد 40 سال کا ہوجاؤں گا لیکن ابھی سب کچھ مکمل نہیں ہوا۔

سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر 30 سالہ جارجینا سے 2016 سے ڈیٹنگ کررہے جس سے انکے 2 بچے ہیں جبکہ تین بچے انکے پہلی گرل فرینڈ سے تھے۔

جوڑے نے تاحال شادی نہیں کی اور نہ ہی رونالڈو نے جارجینا کو شادی کیلئے پروپوز کیا ہے، جس کے باعث گرل فرینڈ کو بیوی کہنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔...