Home sticky post 4 پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

Share
Share

لاہور:پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم 2 سمیت دیگر موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے سیزن میں سفر کا بہتر وقت صبح دس سے شام چھ بجے تک ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...